مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقہ مستونگ میں پاکستانی سینیٹ کے ڈپٹی چیرمین مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر خودکش حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے بس حملے میں اب تک 27 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقہ مستونگ میں خودکش حملہ عین اس وقت ہوا جب ڈپٹی چیرمین سینیٹ اور جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک مدرسے میں دستار بندی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس جارہے تھے۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ اس کی زد میں آنے والی کئی گاڑیاں تباہ اور ان میں سوار متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقہ مستونگ میں پاکستانی سینیٹ کے ڈپٹی چیرمین مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر خودکش حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے بس حملے میں اب تک 27 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1872438
آپ کا تبصرہ